آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ

   

آرمور میں کے سی آر کا ارتھی جلوس ، دلت تنظیم صدر ایم بابو کا خطاب
آرمور /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں ایم آر پی ایس دلت تنظیم کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں احتجاج کیا گیا دلت تنظیم کے ضلعی صدر ایم بابو کی نگرانی میں آرمور بس اسٹانڈ تا امبیڈکر چوراہے تک ایک عجیب احتجاج آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں کیا گیا ۔ جس میں وزیر اعلی کے سی ار کا پتلا بناکر لکڑیوں پر سلایا گیا اور چار شخصیتوں نے کاندھا دیتے ہوئے ارتھی کی طرح لے جاتے ہوئے احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر ایم بابو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ غلط رویہ اپنا رہے ہیں۔ حالانکہ تلنگانہ تحریک میں آر ٹی سی ملازمین نے بہترین رول ادا کیا اور بتایا کہ آر ٹی سی ملازمین کا زیادہ تر تعلق ایس سی ، ایس سی ، بی سی مسلم مائنارٹیز طبقات سے ہے اور کے سی ار ان طبقات کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات کو پورا کیا جائے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی اور بتایا کہ ان کے مطالبات کی یکسوئی تک ان کی تنظیم آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ رہے گی ۔ اس احتجاج کو ختم کرنے کیلئے ایس ایچ او راگھاویندر نے بھاری جمعیت کے ساتھ پہونچے اور دلت قائدین کو تحویل میں لیتے ہوئے احتجاج کو ختم کروایا گیا ۔ اس پروگرام میں کاشی رام ، وپلو ، پردیپ اور دیگر دلت قائدین موجود تھے ۔