آزادی امرت اُتسو کے تحت مختلف پودوں کی شجرکاری

   


کوہیر میں منعقدہ پروگرام میں شرونتی اروند ریڈی کا میڈیا سے خطاب
کوہیر۔ کوہیر منڈل کے موضع پچاراگڑ کوآپریٹیو سوسائٹی نئی بلڈنگ اور گودام کے لئے الاٹ کی گئی کھلی اراضی پر شریمتی شرونتی اروند ریڈی چیرپرسن کے ہاتھوں ملک آزادی امرت مہااتسو پروگرام کے تحت مختلف پودوں کی شجرکاری کی گئی۔ بعد ازاں شرونتی اروند ریڈی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوہیر چوراستہ پر سرکاری اراضی سروے نمبر 23 میں 20 گنٹے زمین الاٹ کی گئی ہے۔ PACS بلڈنگ اور گودام کے لئے 50 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ بہت جلد ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 14 مواضعات میں واقع 11 ہزار ایکڑ اراضی کے لئے حکومت کی جانب سپلائی کیا گیا تخم، سویابین اور ڈی اے پی، یوریا سبسیڈی پر دیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ کسانوں کو کراپ لون، ایل ٹی لون دیا جائے گا۔ فی الوقت 50 لاکھ روپئے بینک میں موجود ہیں۔ کسانوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ درخواست حاصل کرتے ہوئے کراپ لون (قرضہ جات) حاصل کریں۔ اس موقع پر محمد کریم الدین ڈائریکٹر کویلی، محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر، سوگلیا سابق سرپنچ کویلی، جگدیش سرپنچ کویلی، اشفاق بیگ، محمد رفیق احمد، بی راج کمار، کرشنا کویلی وغیرہ موجود تھے۔