نئی دہلی: کانگریس آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر اپریل میں دو پد یاترا (پیدل مارچ) شروع کرے گی جن میں 2000 کلومیٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔پارٹی جنرل سکریٹری وینوگوپال کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں دو ’پدیاترا‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن میں پہلی یاترا 6 اپریل کو گجرات کے گاندھی آشرم سے شروع ہوگی اور 1200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 60 دنوں میں دہلی پہنچے گی۔ اس یاترا کو ’آزادی گورو یاترا‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 75 افراد شامل ہوں گے۔ دوسری یاترا 17 اپریل کو شروع ہوگی اور 27 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ یاترا بہار کے چمپارن سے شروع ہوگی اور 27 مئی کو مغربی بنگال کے بیلیا گھاٹ تک چلے گی۔ یہ 40 دن کی پدیاترا ہوگی ۔