نئی دہلی: صدر کانگریس سونیا گاندھی سے آج ہفتہ کو سینئر پارٹی لیڈر غلام نبی آزاد نے ملاقات کی جو پارٹی کے ناراض گروپ G-23 کی انتخابی شکست فاش کے پیش نظر تین دور کے غور خوص کے ایک روز بعد منعقد ہوئی ہے۔آزاد کی قیام گاہ پر ناراض گروپ کی میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سونیا گاندھی کو اپنا عہدہ چھوڑدینا چاہئے۔ آزاد نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ صدرکانگریس کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ یہ آپ کے لیے نیوز ہوسکتی ہے لیکن صدر پارٹی کے ساتھ معمول کی میٹنگ ہوئی۔ ان جملوں کے ساتھ آزاد نے پارٹی کے اندرون ناراضگی کی باتوں کی عملاً تردید کی۔ یہ بات زیر غور رہی کہ کس طرح کانگریس پارٹی کو متحد رکھا جائے اور آنے والے انتخابات کی تیاری کیسے کی جائے۔ قیادت کا کوئی سوال ہی نہیں تھا۔
کسی نے بھی سی ڈبلیو سی میں مسز گاندھی سے استعفیٰ کے لیے نہیں کہا تھا۔