آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والے مودی پہلے وزیراعظم: اجیت پوار

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار نے مودی کو71 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔ پوار نے مسٹر مودی کی قیادت میں ملک کی سنہری ترقی کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ مسٹر مودی دو بار ہندستان جیسے عظیم جمہوری ملک کا وزیراعظم بننے والے خوش نصیب رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ آزاد ہندستان میں پیدا ہونے والے ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں۔
ان کا دو بار وزیراعظم بنناان پر لوگوں کے اعتماد کی علامت ہے اور ان سے لوگوں کو کافی توقعات ہیں۔ لوگوں کے اعتماد اور توقعات پر کھرا اترنے کے لئے بھگوان انہیں طاقت دے ۔