امروہہ: شبنم اور اس کے آشنا سلیم دونوں کی پھانسی کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ یہ دونوں شبنم کی فیملی کے 7 ارکان کے قتل کے مجرم ہیں۔ آزاد ہندوستان میں تختۂ دار پر شبنم پہلی ہندوستانی عورت ہوگی ۔ 15 اپریل 2008ء کو پیش آئے گھناؤنے قتل واقعہ میں شبنم اور سلیم کو سیشنس کورٹ اور الہ آباد ہائیکورٹ نے کئی قتل کا مجرم پایا اور دونوں کو سزائے موت سنائی جسے سپریم کورٹ نے حق بجانب قرار دیا ہے۔ یہ دونوں میں معاشقہ چل رہا تھا اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن شبنم کی فیملی مخالف تھی۔ شبنم کے انکل نے تازہ فیصلہ پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
