آسام اور بنگال میں سیکولر ووٹ مستحکم کرنے کی مساعی

,

   

بدرالدین اجمل کی پارٹی اور بنگال میں انڈین سیکولر فرنٹ سے اتحاد حق بجانب: پرینکا گاندھی

گوہاٹی : کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے جو آسام میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم چلارہی ہیں، اِن الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آسام اور مغربی بنگال میں سیکولر ووٹ مستحکم کرنے کے لئے مسلم پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ کانگریس کے اندر اِس اتحاد کے تعلق سے ناراضگیوں کے باوجود پارٹی نے اے آئی یو ڈی ایف اور آئی ایس ایف جیسی تنظیموں کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ یہ اتحاد کانگریس کے اہم نظریات پر مشتمل ہے۔ قومی ٹی وی چیانل کو انٹرویو دیتے ہوئے اُنھوں نے پارٹی قائدین کی ناراضگیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے اِس اتحاد کی مدافعت کی۔ پرینکا گاندھی سے سوال کیا گیا کہ کانگریس نے آسام میں بدرالدین اجمل کی آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اور مغربی بنگال میں انڈین سیکولر فرنٹ جیسی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر جو تنقیدیں کی جارہی ہیں، غیر ضروری ہیں۔ اِس سلسلہ میں مغربی بنگال کے پردیش کانگریس کمیٹی صدر نے پہلے ہی جواب دیا ہے۔ آسام میں ہماری لڑائی خود آسام کے عوام کے لئے ہے۔ یہ آسامی عوام کی شناخت ہے کہ وہ سیکولرازم کو عزیز رکھتے ہیں۔ پارٹیوں میں کئی نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں۔ ہم دوسروں کی اتحادی پارٹیوں کے نظریات سے صد فیصد اتفاق نہ کرتے ہوں لیکن ہم مل جلکر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں کیوں کہ آج ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ لڑائی آسام کو بچانے کے لئے ہے۔

پرینکا گاندھی آسام چائے باغات میں
گوہاٹی:پرینکا گاندھی جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی جو کہ انتخابات کے ضمن میں آسام کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم کی کمان سنبھالی ہوئی ہیں یہاں مختلف شعبہ جات کے عوام سے ملاقات کر رہی ہیں۔آج اپنے دورہ آسام کے دوسرے دن پرینکا گاندھی نے آسام کے بسواناتھ ضلع کے سدھورو ٹی گارڈ ن کا دورہ کرتے ہوئے ان چائے باغان کی خاتون مزدوروں کیساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔پرینکا گاندھی واڈرا نے چائے باغان سے چائے کی پتی توڑکر جمع کرنے والی مزدور خواتین کیساتھ فرش پر بیٹھ کر ان سے مختلف امور پر بات کی اور انہیں درپیش مسائل اور ان چائے کے باغات میں انہیں دی جانے والی سہولتوں سے واقفیت حاصل کی۔