آسام این آر سی میں حذف ہندوؤں کے نام شائع ہوں گے

,

   

٭ آسام کے وزیر فینانس ہمانتا بسوا شرما نے کہاکہ ریاستی حکومت ضلع واری ہندو بنگالیوں کے اعداد و شمار جاری کرے گی جن کے نام قومی رجسٹر برائے شہریت (این آر سی) فہرست میں حذف کردیئے گئے ہیں۔ این آر سی کی قطعی فہرست 31 اگسٹ کو شائع کی گئی تھی جو تازہ ترین بنائی گئی تھی۔ اس میں 19 ہزار نام چھوڑ دیئے گئے تھے۔ شرما نے مزید کہاکہ قبل ازیں ان معلومات کا انکشاف اس لئے نہیں کیا گیا تھا کیوں کہ این آر سی اس وقت تیار نہیں کی گئی تھی۔