آسام سے افسپا ہٹانے امیت شاہ کا اشارہ

   

گوہاٹی : دورۂ آسام کے دوسرے روز مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج گوہاٹی میں کہاکہ پورے آسام سے افسپا (مسلح افواج کو خصوصی اختیارات کا قانون) کو ہٹادیا جائے گا۔ مودی حکومت کے 8 سال کے دوران اِسے 23 اضلاع یعنی ریاست کے 60 فیصد حصے سے ہٹادیا گیا ہے۔دراندازی کے معاملہ پر امیت شاہ نے کہاکہ بنگال حکومت اِس سلسلہ میں مرکز کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔ امیت شاہ نے آسام پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اُس نے اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے گولیوں کا جواب گولیوں سے دیا ہے۔ اِس کے بعد ریاست کے بھٹکے نوجوانوں کو اصل دھارے میں لایا گیا ہے۔