آسام میں سیلاب سے عوام پریشان تاحال 18 افراد ہلاک

   

گوہاٹی:آسام میں ہر سال سیلاب مصیبت کی وجہ بن کر آتا ہے لیکن اس بار آسام میں سیلاب اپنا بھیانک روپ دکھا رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ریاست کے کئی گائووں میں سیلاب آ گیا ہے۔ جمنا مکھ ضلع کے دو گاوں کے 500 سے زیادہ خاندان ریلوے ٹریک پر رہ رہے ہیں۔ آسام میں اس وقت سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے، 29 اضلاع کے 2585 گاؤں میں 8 لاکھ سے زیادہ لوگ قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہیں۔ ماقبل مانسون کی بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تاحال 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔