واشنگٹن 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) منگل کے دن قومی شہریت رجسٹر کے لئے جانچ کے عمل پر اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اندیشہ ظاہر کیاکہ مشرقی ہندوستان میں مسلمان برادری کے ساتھ متعصبانہ سلوک روا رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ، وزیر خارجہ امریکہ اور امریکی کانگریس کو اندیشہ ہے کہ قانون کے نفاذ کے بعد مسلم برادری مزید تعصب کا نشانہ بنے گی۔
