آسام میں ہزاروں مسلمانوں کو راحت

   

گوہاٹی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں مسلمان جو قومی رجسٹر میں اندراج کی آخری تاریخ کی وجہ سے پریشان اور حیران تھے انہیں این آر سی سیوا کیندروں تک پہنچنے کے لئے ہندوؤں کے ذریعہ اطمینان نصیب ہورہا ہے ۔ کام روپ ، گول پارہ اور جنوبی سالمارہ حلقوں کے رہنے والوں کو /3 اگست کو نیشنل رجسٹر برائے شہریت سے نوٹسیں ملی تھیں جن میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر این آر سی سیوا کیندر پر حاضر ہوں ۔ ان کی تکالیف کو ایک نامعلوم تنظیم نے دور کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر راحتی مراکز قائم کئے ۔