آسام کی ڈاکٹر کورونا کے دو ویریئنٹ سے متاثر

   

گوہاٹیَ: آسام کے ضلع ڈبروگڑھ میں پہلا کورونا کا ایک ایسامعاملہ سامنے آیا ہے جہاں خاتون ڈاکٹر ایک ہی وقت میں کورونا کے دو ویریئنٹ‘اُلفا’ اور ‘ڈیلٹا’ دونوں سے متاثرہ پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر کے متاثر ہونے کا انکشاف انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈبروگڑھ واقع ریجنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (آر ایم آر سی) کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ میں ہوا ہے ۔ ڈاکٹر کورونا کے ٹیکے کے دونوں ڈوز بھی لے چکی ہیں۔