آسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے:اہلیہ

   

نیویارک : وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی اہلیہ سٹیلا آسانج نے ہفتہ کے روز برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ آسانج کی امریکہ کو حوالگی کے حکم نامے پر دستخط نہ کرے۔ سٹیلا کا کہنا تھا کہ آسانج کی قسمت کے اثرات پورے یورپ پر پڑیں گے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے گزشتہ وکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔ جولیان آسانج نے عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق تقریبا پانچ لاکھ خفیہ فائلوں کی اشاعت کی تھی اور انہیں امریکہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ جولیان آسانج کے کیس کا یورپ میں آزادی صحافت کا کیس بھی قرار دیا جاتا ہے۔