پٹرول’ ڈیزل اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار حیرت
نئی دہلی :کانگریس صدر سونیاگاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوردنی تیل ، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمانوں چھوتی قیمتوں نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔جمعرات کو کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹریوں اور سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل ، دالوں اور ضروری اشیا کی قیمتیں عام لوگوں کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں اب تک حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کرنے کیلئے کانگریس نے ایک قرطاس ابیض تیار کیا ہے۔ امید ہے کہ حکومت ان تمام تجاویز کو دھیان میں رکھے گی جس سے ممکنہ تیسری لہر کے اثرات کو کم کیا جاسکے گا۔