آسٹریا میں ایک ربی پر حملہ

   

ویانا : آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی ایک کْھلی سڑک پر ایک خاتون نے یہودیوں کے ایک عالم دین (ربی) کو چاقو دکھا کر دھمکایا اور ان کے سر سے ان کی ٹوپی (کپا) اتار کر پھاڑ دی۔ مذکورہ خاتون نے یہودیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پھر فرار ہو گئی۔ آسٹریا کے نیوز پورٹل OE24 کے مطابق یہودی ربی نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود راہ گیروں نے اْن کی مدد کرنے کی بجائے اپنا اپنا راستہ لیا۔ ویانا میں یہودی برادری کے سربراہ آسکر ڈوئچ نے کہا ہے کہ یہودی برادری اس قسم کے واقعات سے خوفزدہ نہیں ہو گی اور اسے ڈرا دھمکایا نہیں جا سکتا۔ ‘