ویانا ۔ یورپی ملک آسٹریا نے کووڈ کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں ہفتہ کے روز نرمی کر دی۔ اب کسی دکان یا عجائب گھر وغیرہ میں جانے کے لیے ٹیکہ اندازی یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم ایف ایف پی ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ آسٹریا کی حکومت کے مطابق ملک کی 69 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے اور ہسپتالوں میں صورتحال قابو میں ہے جس کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ جمعرات 17 فروری سے لوگ ویانا کے علاوہ ہر جگہ کورونا کے منفی ٹیسٹ کے ساتھ بھی ریستورانوں میں جا سکیں گے۔ یہی اصول سیاحوں پر بھی لاگو ہوں گے۔ اب تک ٹیکہ اندازی یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی تھا۔