آسٹریلوی وزیراعظم کا دورہ ہند منسوخ

   

Ferty9 Clinic

کینبرا ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں لگی جنگلاتی آگ کے تناظر میں ہندوستان کا سرکاری دورہ منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ موریسن 13 تا 16 جنوری ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے ۔ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس دورے کی دعوت دے رکھی ہے۔ موریسن ہندوستانی دورے کے بعد جاپان کا بھی دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ قدامت پسند وزیراعظم موریسن جاپانی دورے کو منسوخ کریں گے یا نہیں۔ کی دو ریاستوں وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز میں لگی جنگلاتی آگ نے شدت اختیار کر رکھی ہے۔