آسٹریلیائی خاتون کرکٹ ٹیم کے دورہ ہند کا اعلان

   

میلبورن۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اس سال دسمبر میں پانچ مقابلوں کی ٹی20 سیریز کے لیے عالمی چمپئن آسٹریاکی میزبانی کریگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو خواتین اور پوری ٹیم کے پروگرام کی اعلان کی ہے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے آخری بار مارچ میں ونڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے مقابلہ کیا تھا ۔ اب وہ جولائی میں نیشنل بورڈ گیمز میں حصہ لے گی اور ستمبر میں انگلستان کے خلاف تین ونڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلی نے کہا ٹیم کے لیے اگلے آٹھ مہینے کافی مصروف ہیں ۔ ہندوستان کا دورہ، پاکستان کے خلاف سیریز، دی ہنڈریڈ اور اپنا ایونٹ شامل ہے۔ آسٹریلیائی مردوں کی ٹیم بھی ستمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے ہندوستان جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔آسٹریلیائی مردوں کی ٹیم کو اس سال ہندوستان کے دورے پر چار ٹسٹ، تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے تھے لیکن کورونا وبا کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایک سال کے لیے ملتوی ہونے کے بعد اب ریڈ بال میچزکا انعقاد کیا جائے گا۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم 9 تا19 جون تک جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلے گی، اس کے بعد آئرلینڈ کے دورے پر دوٹی20 مقابلے کھیلے گی۔انگلینڈ کے خلاف پانچواں اور آخری ٹسٹ یکم جولائی سے کھیلا جائے گا جسے گزشتہ سال ہندوستانی خیمہ میں کورونا انفیکشن کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔