جکارتا /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی انڈدونیشیاء کے ملوکو جزائر میں 7.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انڈونیشیاء میں وقفہ وقفہ سے زلزلے اور آتش فشانی محسوس کی جاتی ہے ۔اس دوران آسٹریلیا کے مغربی ساحل پر اتوار کو زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریخترپیمانے پر زلزلے کی شدت 6.6درج کی گئی ہے ۔امریکی ارضیاتی سروے مرکز نے یہ اطلاع دی ۔زلزلے کے جھٹکے آج صبح پانچ بج کر 39منٹ پر مغربی آسٹریلیائی ریاست کے ساحل کے نزدیک محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10کلومیٹر کی گہرائی اور شمال مغربی آسٹریلیائی ریزارٹ شہر بروم سے 300کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔
مہاجرین کیمپ پر حملے کے بعد امریکہ میں ملازم پولیس کی موت
واشنگٹن /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مصلح شخص جس نے واشنگٹن کی مہاجرین کیلئے جیل پر اپنی رائفل سے حملہ کیا تھا ۔ حملے کے بعد فوت ہوگیا ۔ یہ جیل تارکین وطن کو صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے عدم رواداری پالیسی کے تحت اپنے بچوں سے علحدہ رکھنے کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ پولیس کے بموجب ان کی ایک گاڑی شعلہ پوش بھی ہوگئی ۔