آسٹریلیا: جنگلاتی آگ کا دھواں آج بھی فضا میں

   

کینبرا ۔ 23اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں گزشتہ برس کے اواخر میں لگنے والی جنگلاتی آگ سے اٹھنے والا دھواں آج بھی فضا میں دنیا کے گرد گردش کررہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے پانی اور فضا پر تحقیق کرنے والے ادارے نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا۔ سائنسدان رچرڈ کیورل کے بقول یہ حیران کن بات ہے کہ ایک سو دن گزرنے کے باوجود یہ دھواں آج بھی فضا میں موجود ہے۔

بلجیم، کورونا سے 53فیصد اموات کئیر ہومز میںہوئیں
بلجیم ۔ 23 اپریل س(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک شدگان میں سے 53 فیصد اموات کیئر ہومز میں واقع ہوئیں ہیں، یہ بات فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتائی گئی ہے۔ بیلجئین فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 230 افراد کروناوائرس کا شکار ہوکر دم توڑ گئے ہیں۔
جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6490 تک پہنچ گئی ہے۔