آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ بے قابو‘ کئی علاقوں کو خطرہ

   

کینبرا /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز صوبے کے شمال میں واقع ہزاروں ایکڑ پر مشتمل جنگلات آتش زدگی کے نتیجے میں راکھ بن گئے۔ وسیع علاقے پر تیزی سے پھیلنے والی آگ کی زد میں آکر 20 مکانات بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب گزشتہ 4 روز سے لگی آگ بجھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آگ کی شدت میں کمی ہونے کے باوجود خطرہ تاحال پوری طرح ختم ہیں ہوا بلکہ متاثرہ قصبوں کے گرد و نواح کے علاقوں کو بھی خطرات در پیش آ گئے ہیں۔