سڈنی : سڈنی میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانہ نے پیر کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آسٹریلیا سے ایک شہری کے طبی بنیادوں پر انخلاء کے لیے طیارہ کی فراہمی کا اعلان کیا۔قونصلیٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ قونصل جنرل مشاری بن نحیت نے مملکت میں منتقلی سے قبل شہری کی حالت کا جائزہ لیا اور اس کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔بن نحیت نے شہری کو سعودی عرب پہنچانے کی کوششوں پر میڈیکل ٹیم اور پائلٹس کا بھی شکریہ ادا کیا۔