کینبرا ۔ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کووڈ انیس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومی کرون کے متعدد کیس رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ہفتے کے دن حکام نے بتایا کہ سڈنی میں ہی تیرہ افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ ریاست کوئینز لینڈ میں بھی یہ ویرئینٹ پہنچ چکا ہے۔ طبی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نئی قسم کووڈ انیس کی پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہو گی۔ اومی کرون کی دریافت کے بعد اس عالمی وبا کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔