آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ، شدید بارش سے صورتحال میں کچھ بہتری

   

سڈنی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں لگی آگ کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں متعدد ریاستوں میں بھرپور بارش کے نتیجے میں کچھ بہتری آئی ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں کرنے والے محکمے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ایک نشریاتی انٹرویو میں کہا کہ بارش سے آگ بجھی تو نہیں مگر اس کی شدت قدرے کمی ہو گئی ہے۔ یہ بارش زیادہ تر آسٹریلیا کی ریاستوں وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور کوئینز لینڈ میں ہوئیں۔ یہ ریاستیں جنگلاتی آتش زدگی سے سب سے زیادہ متاثر تھیں اور وہاں شدید بارش آئندہ ہفتہ کے خاتمہ پر بھی جاری رہیں گی۔ اس آگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں جرمنی کے مجموعی رقبہ کے ایک تہائی کے برابر علاقہ جل کر تباہ ہو چکا ہے اور 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔