سڈنی۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران ایک امدادی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ حیرت انگیز طور پر پائلٹ معمولی طور پر زخمی ہوا۔ کوئنزلینڈ فائر اینڈ ایمرجنسی سرویس کے ترجمان نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فضاء سے پانی کا چھڑکائو کرنے والا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا جس کے فوری بعد ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا اور پائلٹ کے زخموں کا علاج کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ایک شخص کو جو پائلٹ تھا، معمولی زخموں کے ساتھ ٹو و ومبا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
