حیدرآباد : ضلع ناگرکرنول کی ساکن حیدرآبادی طالبہ رکشیتا 31 ڈسمبر کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔ آج یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق رکشیتا آسٹریلیا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہی تھیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسکوٹر پر جارہی تھی۔ حادثے کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔ رکشیتا کا خاندان اب حیدرآباد میں مقام ہے۔