آسٹریلیا میں شدید ژالہ باری اور طوفان باد و باراں

   

کئی پرندوں کے فوت اور زخمی ہونے کی اطلاع
سڈنی۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مختلف آسٹریلوی علاقوں کو آج زوردار طوفانِ باد و باراں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سامنا رہا۔ انتہائی تیز ہوا، شدید بارش اور ژالہ باری نے لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ کم از کم دو افراد ژالے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ پیر 20 جنوری کو ہونے والی موسلا دھار بارش سے فلش فلڈز کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ آسٹریلوی جنگلاتی آگ نے کئی ملین ایکڑ علاقے کو جلا کر رکھ کر دیا ہے اور اس کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتیں 29 تک پہنچ گئی ہیں۔ آگ ابھی بھی بعض علاقوں میں لگی ہوئی ہے۔