کینبرا 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) شدید گرمی و آتشزدگی سے دوچار آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی حصہ میں طوفانی بارش سے جنگلات کی آگ سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کو راحت ملی ہے ۔ شدید بارش کے باعث سڈنی میں سیلابی صورتحال ہے ،جہاں 24 گھنٹوں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔سڈنی میں پیر تک 360 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ۔
قازقستان میں اجتماعی جھڑپیں 8ہلاک ،40زخمی
الماٹی 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) قازقستان کے جنوبی جامبال صوبے میں ہفتے کے آخر میں اجتماعی جھڑپوں میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی اور 40دیگر زخمی ہوگئے ۔وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ۔وزیر داخلہ ییرلان ترگومبایو نے بتایا کہ جھڑپیں جمعرات کو ہوئیں اور یہ لوگ چینی نژاد دنگان مسلم ہیں ،جن میں جمعرات کی رات جم کر جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 40دیگر زخمی ہوگئے ۔