ملک کی70فیصد آبادی لاک ڈاؤن و دیگر پابندیوں میں
سڈنی: آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جبکہ ملک کی 70 فیصد آبادی لاک ڈاون یا دیگر پابندیوں کی زد میں ہے۔ڈیلٹا ویرنٹ کے کیسز رپورٹ ہونے پرسڈنی اور ڈارون شہر میں لاک ڈاون جبکہ کوئنزلینڈمیں ماسک پہننے کی شرط کو دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔برسبین سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر ہونے والی تقریبات میں لوگوں کی تعداد محدود کردی گئی جبکہ میلبرن اور کینبرا میں بھی پابندیاں برقرار ہیں۔ریاست نیو ساوتھ ویلز میں 18 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد حالیہ وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔