سڈنی : کویت کے بعد آسٹریلیا نے بھی ہندوستانی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ہندوستان سے براہِ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ پابندی آج سے 15 مئی تک برقرار رہے گی۔آسٹریلیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کورونا بے قابو ہوچکا، 15 مئی تک حالت ٹھیک نہ ہوئے تو پابندی میں توسیع کر سکتے ہیں۔آسٹریلیا نے پچھلے ہفتے اپنے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ہندوستان میں کورونا سے یومیہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ نجی و سرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ کئی مریض آکسیجن نہ ملنے کے سبب ہلاک ہوگئے۔برطانیہ، امریکہ اور جرمنی سمیت پاکستان نے ہندوستانی حکام کو مدد کی پیش کش کی ہے۔
