آسٹریلیا نے ہندوستان کو میڈیکل آلات کی دوسری کھیپ روانہ کی

   

Ferty9 Clinic

کینبرا۔ آسٹریلیا نے کووڈ-19 کے تناظر میں ہندوستان کو بطور امدادی میڈیکل آلات کے دوسری کھیپ بھیجی ہے ۔ آسٹریلیائی ہائی کمیشن بیری اوفریل نے ٹویٹ کیا،‘آسٹریلیا سے مزید ایک فلائٹ میڈیکل آلات کی ایک اور کھیپ لے کر ہندوستان پہنچا ہے ۔ ہم اس چیلنج بھرے وقت میں اپنے ہندوستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ’۔ دوسری کھیپ میں 1056 وینٹیلیٹر اور 60 آکسیجن کنسنٹریٹر شامل ہیں۔ آسٹریلیائی حکومت نے ہندوستان کو 10 لاکھ سرجیکل ماسک، پانچ لاکھ پی2 اور این95 ماسک کے ساتھ ہی دیگر ساز و سامان بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔