دبئی۔ ہندوستان نے 202-22 کے سیزن کا اختتام اپنے گھر پر مسلسل بہترکارکردگی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹی20 ٹیم کے طور پر کیا لیکن وہ چہارشنبہ کو جاری کردہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام سے دور ہے کیونکہ پہلے مقام پر موجود آسٹریلیا سے نو پوائنٹس پیچھے ہے۔نیوزی لینڈ سالانہ درجہ بندی کے بعد ونڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 2021 میں شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کو پانچواں اور آخری میچ کھیلنے کے بعد اس رینکنگ میں شامل کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے ایک ریلیز میں کہاآئی سی سی کی مردوں کی ٹسٹ ٹیم رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد، آسٹریلیا نے دوسرے نمبرکی ٹیم انڈیا پر اپنی برتری کو ایک پوائنٹ سے بڑھاکر نوکردیا ہے، جب کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جگہ پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ ٹسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے۔ ریلیز کے مطابق ہندوستان کو بھی ایک پوائنٹ کا فائدہ ہوا ہے اور اب اس کے 119 پوائنٹس ہیں جبکہ انگلینڈ نے سب سے زیادہ نو پوائنٹس کھوئے ہیں کیونکہ 2018 میں ہندوستان کے خلاف اس کی 4-1 سے جیتی ہوئی سیریز کو درجہ بندی کے حساب سے ہٹا دیاگیا ہے۔ انگلینڈ کے 88 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جو 1995 کے بعد سب سے کم ہیں۔آسٹریلیا نے جنوری میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 4-0 سے شکست دی تھی۔ اسے اب 119 کے بجائے 128 نمبر ملے ہیں۔ سالانہ ‘اپ ڈیٹ مئی 2019 کے بعد مکمل ہونے والی تمام سیریز کا احاطہ کرتا ہے۔اب مئی 2021 سے پہلے مکمل ہونے والی سیریز کو سالانہ مردم شماری میں 50 فیصد ویٹیج دیاگیا ہے جبکہ اس کے بعد کی سیریز کو 100 فیصد ویٹیج دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ ونڈے رینکنگ میں سرفہرست ہے لیکن دوسرے نمبرکی ٹیم انگلینڈ پر اس کی برتری تین کے بجائے ایک پوائنٹ رہ گئی ہے۔ انگلینڈ اور تیسرے نمبر پرآسٹریلیا کے پوائنٹس کا فرق سات سے بڑھ کر17 ہو گیا ہے۔ ہندوستان (105 پوائنٹس) ونڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے، جوآسٹریلیا (107) سے دو پوائنٹ پیچھے ہے۔حالیہ دنوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت میں تبدیلیا ہوئی ہیں۔