آسٹریلیا کا ’تمام حماس‘ کو’دہشت گرد تنظیم‘قرار دینے کا فیصلہ

,

   

سڈنی : آسٹریلیا نے غزہ کی حکمران حماس کومکمل طورپر’دہشت گرد تنظیم‘قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت اسلامی تحریک مزاحمت کی مالی معاونت پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں اوراس میں اس کی تمام شاخوں کا احاطہ کیا جائیگا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے حماس کے صرف عسکری ونگ القسام بریگیڈز کو دہشت گرد قراردیا تھا لیکن اب نئی نامزدگی میں اس کی مکمل تنظیم کا احاطہ کیا جائے گا اور اس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔حکام کے مطابق آسٹریلیا فلسطینی گروپ حماس کوایک ’دہشت گرد تنظیم‘ کے طور پرپیش کرے گا۔اس میں اس کا سیاسی ونگ بھی شامل ہے۔اس طرح اب وہ برطانیہ، امریکہ، اسرائیل اور دیگرممالک کی تقلید میں اس گروپ کی سیاسی شاخ کو بھی دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔