آسٹریلیا کرکٹ چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

   

Ferty9 Clinic

کینبرا۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ ایرل ایڈنگز نے اس حوالیسے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بورڈ کی ورکنگ میں بہت انتشار پایا جاتا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہیکہ کیون رابرٹس اْصول پرست انسان ہیں انہوں نے کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔