کینبرا: آسٹریلیا میں متنازعہ انسداد دہشت گردی پر مبنی قانون کو پارلیمان سے منظوری مل گئی ہے ۔ اس کے تحت اب مساجد میں خطبات کوزیر نگرانی رکھتے ہوئے بنیاد پرست نظریات اورانتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنے والی مساجد اور دینی تنظیموں کو فوری طو رپر بند کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ علاوہ ازیں، مسلمانوں کے ماتحت اداروں کو بیرونی ممالک سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کو روکنے کیلئے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ مساجد میں متعین بالخصوص غیر ملکی واعظ اور علما کی کڑی نگرانی کی جائیگی اور ان کے ناموں کو سرکاری طو ر پر درج کروایا جائے گا، حتی کہ ملک میں دہشت گردی کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والوں کو رہائی کے بعد بھی تعاقب کا سامنا کرنا ہوگا۔ خدشہ ہے کہ اس قانون کے بعد اسلام مخالف عناصر مسلمانوں پر اپنے حملے بڑھا دیں گے ۔