کینبرا : آسٹریلیا کے شمالی علاقے کے کچھ حصوں میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.4 درج کی گئی ہے ۔ زلزلے میں کسی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔آسٹریلوی موسم سائنس بیورو نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمالی علاقے کے دارالحکومت ڈرون میں مقامی وقت کے مطابق صبح قریب 3:55 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔