برسبین : آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چہارشنبہ کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین خاتون کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ خاتون کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔آسٹریلیا نے پہلے میچ میں مہمان خاتون ٹیم کو 7وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔