آسٹن ولا نے لیورپول کو 5-0 سے شکست دی

   

برمنگھم۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )کیراباؤکپ فٹبال میں آسٹن ولا نے کوارٹر فائنل میں محمد صلاح کی ٹیم لیورپول کو 5-0 سے ہرا کر باہر کا راستہ دیکھا دیا، کوجیا نے دو گول کئے۔ وِلا پارک میں فٹبال کے بڑے ایونٹ کا بڑا معرکہ لیورپول اور آسٹن وِلا کے درمیان ہوا۔ میزبان ٹیم نے 14ویں منٹ گول کر کے برتری حاصل کی اور خطرے کی گھنٹی بجائی، تین منٹ بعد اون گول سے اسکور دگنا ہو گیا۔ نوجوان کوجیا نے دو بار بال کو جال میں ڈال کر اسکور 4-0کر دیا، سوپر اسٹار محمد صلاح کی ٹیم لیورپول کا مایوس کن کھیل، کمزور دفاع پر پانچواں گول ہوا، ینگ اٹیک کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ناک آؤٹ مرحلہ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہونے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا، 5-0 کی بڑی کامیابی سے آسٹن ولا کوکیراباؤ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا موقع ملا۔