یانگون ۔ آسیان رکن ممالک کے ایک وفد نے مائنمار کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ سرکاری میڈیا نے جنرل من آنگ ہلینگ اور آسیان وفد کے سربراہ ایروان یوسف کی تصویر شائع کی لیکن اس ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ملاقات کا مقصد اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں سویلین حکومت کی بحالی پر گفتگو تھا۔ دوسری طرف مائنمار کی نیشنل یونٹی حکومت نے کہا ہے کہ یہ وفد فوجی جنتا کے ساتھ معزول شدہ قانون سازوں سے بھی ملے۔ میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے یہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے۔
