آسیان کیساتھ ہر قسم کے رابطہ کا فروغ ہماری ترجیح: مودی

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سماجی ، ڈیجیٹل اور اقتصادی شعبوں کے بشمول تمام اقسام کے رابطوں کو فروغ دیا جائے اور ہندوستان کیلئے 10 قومی آسیان گروپ میں تعاون کیلئے یہ بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے انڈیا اور آسیان کے درمیان ورچیول سمٹ کے موقع پر یہ ریمارکس کئے۔ مودی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ مضبوط اور فعال آسیان سارے خطے میں سب کیلئے سلامتی اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی ہند۔ بحرالکاہل مساعی اور آسیان کی ہند ۔ بحرالکاہل اقدامات کے تئیں دلچسپی کے درمیان کئی مشابہتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میں آسیان کے ساتھ رابطہ کو بڑھانا ہماری بڑی ترجیح ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم ان تمام شعبوں میں کافی پیشرفت کی ہے۔آسیان گروپ کے ارکان میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا ، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہے ۔