جڑچرلہ 14 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ منڈل کے موضع گنگاپور میں آج جڑچرلہ مقامی رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت ڈاکٹر لکشماریڈی نے آشاورکرس میں غذائی اجناس کے بشمول چاول 25 کیلو پر مشتمل ضروری اشیاء کے پاکٹس آشا ورکرس خواتین میں پیش کئے ۔ رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے کہا کہ کرونا وائر وباء سے بچنے کے لئے عوام کو سماجی دوری کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے صحت کا خیال رکھیں ۔ اس موقع پر آشاورکر کے خواتین کے علاوہ یادیا نائب صدر پریشد ‘ لکشمی شنکر نائک ایم پی پی ‘ امتیاز خاں ‘ سریکانت کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔