آصف آباد میں والی بال ٹورنمنٹ کا اختتام

   

کامیاب ٹیم میں ضلع ایس پی کے سریش کمار کے ہاتھوں اِنعامات کی تقسیم
کاغذنگر۔ ضلع کے بی آصف آباد کے وانکڑی منڈل سب انسپکٹر آف پولیس ڈی رامیش کی جانب سے والی می کوسم( پولیس آپ کے لیے) پولیس پروگرام کے تحت والی بال ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ والی بال ٹورنمنٹ میں لگ بھگ 16 پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں موجود 16 ٹیموں کی شرکت کے بعد آج ٹورنمنٹ کا اختتامی پروگرام رکھا گیا تھا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار۔ ڈی ایس پی آصف آباد سرینواس، سی آئی سوداکر نے شرکت کی۔ والی بال ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار کے ہاتھوں پہلا انعام حاصل کرنے والی ٹیم تریانی منڈل والی بال ٹیم کو نقد پچیس ہزار روپیہ اور کپ دیا گیا، دوسرے نمبر پر چنتلامنے پلی منڈل ٹیم کو پندرہ ہزار روپے نقد شیڈول عطا کیا, تیسرے انعام حاصل کرنے والے آصف آباد والی بال ٹیم کو نقد 10 ہزار روپیہ اور شیلڈ عطا کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے پولیس ملازمین ہمیشہ تیاررہتے ہیں اور پولیس کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام آپ کے لیے پولیس پروگرام کے تحت مختلف عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیتے ہیں تاکہ عوام کا پولیس سے دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہو سکے، بغیر ڈر و خوف کے پولیس اسٹیشنوں کو رجوع ہو کر اپنے مسائل کی یکسوئی کر نے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اور محکمہ پولیس ملازمین کے ساتھ عوام کو تعاون کرنے کا بھی مشورہ دیا۔