آصف آباد کے متوطن دو افراد کورونا سے متاثر

   

کیرامیری ۔12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے مستقر منڈل جینور کے دواشخاص میں کورونامرض سے متعلق مثبت رپورٹ سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق مستقر جینور کے تین افراد ریاست اورملک میں لاک ڈاون سے قبل دہلی کے نظام الدین مرکزکو جاکر واپس آگئے تھے شک کی بنیاد پر ان تمام تین افراد بشمول ان کے تمام افراد خاندان کوپچھلے کئی ایام سے آصف آباد اور وانکڑی میں موجود قرنطینہ مراکزمیں رکھاگیا تھااور دہلی مرکز سے واپس آنے والے جینور کے تینوں افراد کی کورونا کی جانچ میں ان سبھی افراد کی رپورٹ بھی منفی ثابت ہوچکی تھی کہ 10 اور11اپریل کی نصف شب گزرنے کے بعد ان تین افراد میں سے ایک شخص کے دو فرزند ایک 13 سالہ اور دوسرا 21 سال یہ دونوں کو DMHO ضلع کمرم بھیم آصف آباد کمرم بالو کی قیادت میں وانکڑی میں موجود کوارنٹائین مرکزسے یہ دو اشخاص کو کورونا کی مثبت رپورٹ کی تصدیق ہونے کی اطلاع دیتے ہوے گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کردیاگیا اور اس کی اطلاع کے ساتھ ہی مستقر جینور میں اعلی پیمانے پر کئی قسم کے مصنوعی آلات کے ذریعہ سینیٹائیزر کیا گیا اور RDO آصف آباد سڑام دتو اور تحصیل دار حینور بھجنگ راو کی قیادت میں مستقر جینور کے ایک دوسرے محلہ جات کو جوڑنے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں ڈالدی گئیں ہیں اور ضلع پریشد چیرپرسن ضلع کمرم بھیم آصف آباد کووالکشمی رکن اسمبلی آصف آباد آترم سکو ڈپیوٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس آصف آباد ستیہ ناراین سرکل انسپکٹر جینور سریش اور دیگرنے متاثرہ جینور کا دورہ کیا مستقر جینور کے ان دواشخاص کی کورونا مرض سے متعلق مثبت رپورٹ کی تصدیق کے بعد یہاں کے ڈاکٹر اور عام عوام اس بات پر متعجب ہیں کہ دہلی کے نظام الدین مرکز سے لوٹنے والے تمام تینوں افراد کو کورونا کی منفی رپورٹ ثابت ہوی ہے تو پھر ان۔میں سے ایک شخص کے دونوں فرزندوں۔کو یہ بیماری کہاں سے لاحق ہوی ہے جبکہ ان کے افراد خاندان کے مطابق یہ دونوں افراد کہیں پربھی سیروتفریح کے لیے بھی نہیں گئے ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں کورونا مرض کے مثبت رپورٹ کا یہ پہلا واقعہ ہے اور آج صبح سے ہی مستقر جینور کو ریڈزون علاقہ قرار دیدیاگیاہے