آصف زرداری پر10اگست کو فردِ جرم عائد کی جائے گی

   

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر کرتے ہوئے 10 اگست کی نئی تاریخ مقرر کردی۔پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی۔عدالت میں آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پیش ہوئے۔