اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے نیویارک فلیٹ انکوائری میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کوسابق صدر پاکستان کی گرفتاری سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نیویارک فلیٹ انکوائری میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو وکیل نے احاطہ عدالت تک ایمبولینس لانے کی درخواست دی جو منظور کر لی گئی۔عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپئے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے نیب کوآصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 28جولائی تک منظور کی ہے اور انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔