آفریدی ٹین لیگ سے دستبردار

   

لاہور: پاکستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔19 نومبرسے ابوظہبی میں شروع ہونے والی اٹی 10 لیگ میں بوم بوم آفریدی کو بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ شاہد آفریدی اب اس لیگ میں نہیں کھیل رہے۔ترجمان ٹی 10 لیگ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی ہے۔