آلمیوا محبوب نگر کا سکریٹریٹ کی مساجد کی شہادت پر اظہار مذمت

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر ۔ شیخ فاروق حسین صدر ریاستی آلمیوا اور آلمیوا کے تمام عہدیداران نے ریاستی ریاستی حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ میں (2) مساجد کی شہادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اس عمل سے تمام مسلمانوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سیکولر حکومت سے ایسے اقدام کی توقع نہیں تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی المیوا ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مساجد کو اس مقام پر جلد سے جلد تعمیر کیا جائے ۔ تاکہ حکومت پر مسلمانوں کا اعتماد برقرار رہ سکے ۔ بیان پر دستخط کرنے والوں میں صادق اللہ چیرمین ‘ سید محمد ادریس قادری جنرل سکریٹی ‘ محمد تقی الدین احمد خازن ‘ وحید شاہ نائب صدر ‘ عبدالرشید و دیگر شامل ہیں ۔