آلودگی سے قدرتی نظام بگڑ رہا ہے

   

نئی دہلی،25جولائی(سیاست ڈاٹ کام)بھارتیہ جنتاپارٹی کے ستیہ نارائن جاٹیا نے موحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی فضائی اور آبی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ آلودگی کی وجہ سے قدرتی نظام بگڑ رہا ہے ۔اس کی روک تھام کے لئے وقت رہتے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔مسٹر جاٹیا نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ وقت پر بارش نہیں ہورہی ہے جس سے زراعت متاثر ہورہی ہے اور اس کا اثر معیشت پر ہوگا۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے دمہ کی بیماری ہورہی ہے ۔ہوا میں سلفر ڈائی آکسائڈ اور نائٹروجن گیس بڑھ رہی ہے ۔ندیاں آلودہ ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاؤں بھی آلودگی کی زد میں آنے لگے ہیں ۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بروقت قدم اٹھائے جانے چاہئے ۔