نئی دہلی،13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ملک ،خصوصاً دارالحکومت دہلی اور آس اپس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح تک پہنچنے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہائی ڈروجن پر مبنی ایندھن کے استعمال کا امکان تلاش کرنے کو کہا ہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے آلودگی کے خطرناک سطح پر پہنچنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مرکز کو چہارشنبہ کو یہ صلاح دی۔عدالت نے کہا کہ ملک میں ،خصوصاً قومی دارالحکومت خطے میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے ۔اس پر قابو پانے کے لئے مرکز کو حل تلاش کرنا چاہئے ۔مرکزی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ حکومت ٹیکنولوجی اور دیگر اقدامات کے سہارے اس سلسلے میں پختہ انتظام کرنے کو یقینی بنائے گی۔